بلاول بھٹو بجٹ پر بولنے سے پہلے سندھ  کی بیڈگورننس کو دیکھیں، حلیم عادل

بلاول بھٹو بجٹ پر بولنے سے پہلے سندھ  کی بیڈگورننس کو دیکھیں، حلیم عادل

  

 کراچی(آن لائن) قائد حزب اختلاف  سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سچ کڑوا ہوتا ہے پی پی اور ن لیگی سربراہ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں، سچ پرمبنی باتیں سننا ان کی قوت برداشت سے باہر ہے، دْم دباکر پیٹ دکھاکر بھاگنا دونوں جماعتوں کا شیوہ ہے، حادثاتی چئیرمن بجٹ پر بولنے سے پہلے سندھ کی بیڈ گورننس کو دیکھیں، قوم یہ چہرے پہچانتی ہے،دونوں نے شرافت کی چادر اوڑھ کر اس ملک کا دیوالیہ نکالا، اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سہیل انور کی حیثیت سلطنت زردار کے درباری سے زیادہ نہیں، سندھ کارڈ چھننے کے بعد جیالے رہنماء دردر کی خاک چھان رہے ہیں،پیپلزپارٹی قانونی و زمینی حقائق پر آنے کی بجائے صرف میڈیا پر مظلوم بن رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے پانی معاملے پر بنائی گئی کمیٹی سے سندھ حکومت فرار ہوچکی ارسا نے جب نیوٹرل انسپکٹرز مقرر کرنے کا کہا تو سندھ حکومت وہاں سے بھی بھاگ گئی،پنجاب کی ٹیم جب گڈو بئراج پر معائنے کے لیے پہنچی تو آبپاشی عملہ فرار ہوگیا، سندھ حکومت پانی کے معاملے پر سندھ کی عوام کے حقوق غضب کررہی ہے وفاقی حکومت نے سندھ کے خدشات پر سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کیا، آج سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی مل رہا ہے لیکن سندھ میں زرداری مافیا اور درباری سندھ کا پانی چوری کررہے ہیں،سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ٹیلیمیٹری سسٹم کے لیے رضامندی کرے معاملہ حل ہوجائے گا،صوبائی وزیرآبپاشی دریا کے پیٹ میں ہی کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں تو بہتر ہے۔  

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ آخر -