ڈھول کی آواز سن کر ویرات کوہلی نے گرائونڈ میں ہی ایسا کام شروع کردیا کہ ہنسی روکنا مشکل
ساؤتھمپٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھنگڑا شروع کردیا۔
ساؤتھمپٹن میں جاری میچ کے تیسرے روز کیویز کی اننگز کے دوران سلپ میں فیلڈنگ کے دوران ڈھول کی آواز سنتے ہی انھوں نے ناچنا شروع کردیا، ان کے بھنگڑا اسٹیپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Virat Kohli displays his dance moves !@imVkohli @BCCI#WTCFinal #ViratKohli #Bhangra #CricNews pic.twitter.com/x1TpKl7oAJ
— CricNews (@CricNewsTweets) June 21, 2021
شائقین نے اس پر دلچسپ کمنٹس کیے، کچھ کا کہنا تھا کہ آپ اس میچ میں فتح حاصل کریں ہم بھی آپ کے ساتھ ناچیں گے۔ کوہلی نے اس مقابلے کی پہلی اننگزمیں 44 رنز اسکور کیے۔