کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا

کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا
کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن پولیس نےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اور اس کے شوہر کو گرفتارکر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید کو ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ گزشتہ سال 2 جولائی 2020 کو ڈاک بوائے سنی یونس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا جس میں مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ وہ دفتری ڈاک لے کر افشاں لطیف کے گھر گیا تو اس کے شوہر نے اسے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بعدازاں پولیس نے دونوں میاں بیوی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔

یاد رہے کہ افشاں لطیف کاشانہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے حکومت اور انتظامی مشینری کیخلاف سرگرم ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ظلم کا شکار ہونیوالی لڑکیوں کو انصاف نہیں دیا جارہا، وہ کئی بار مختلف مقامات پر وزیراعظم کی آمد سے قبل بھی احتجاج کرتی دیکھی گئیں۔