رمضان شوگر مل کا ٹیکس آڈٹ،ایف بی آر نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

 رمضان شوگر مل کا ٹیکس آڈٹ،ایف بی آر نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی
 رمضان شوگر مل کا ٹیکس آڈٹ،ایف بی آر نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان ) ہائی کورٹ نے رمضا ن شوگر ملز کے ٹیکس آڈٹ کے حوالے سے فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے نوٹس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رمضان شوگر مل کے ٹیکس آڈٹ کے حوالے سے ایف بی آرکے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو کمشنر کے فیصلے کے خلاف ان لینڈ ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فوم موجود ہے،وہاں رجوع کریں، ایف بی آر نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درخواست گزا ر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -