یہ سب مجھے سشانت سنگھ نے سکھایا اور ۔ ۔ ۔ ایک عرصے بعد سارہ علی خان بھی بول پڑیں

یہ سب مجھے سشانت سنگھ نے سکھایا اور ۔ ۔ ۔ ایک عرصے بعد سارہ علی خان بھی بول ...
یہ سب مجھے سشانت سنگھ نے سکھایا اور ۔ ۔ ۔ ایک عرصے بعد سارہ علی خان بھی بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت نے انھیں اداکاری کے ہر پہلو سے آگاہ کیا اور انھیں سکھایا۔

سارہ نے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ماضی کے جھرونکو میں جھانکتے ہوئے سشانت سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا اور انھیں اپنا استاد قرار دیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ وہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہیں گی کہ ہندی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے میں نے جو کچھ سیکھا وہ مجھے سشانت سنگھ راجپوت نے سکھایا اور میں اسے اپنے لیے ایک اعزاز اور باعث فخر بات سمجھتی ہوں۔

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں فلم کیدارناتھ میں کام کا موقع ملا، یہ میرے لیے نمایاں تھا۔یاد رہے کہ سارہ نے اپنا بالی ووڈ کیریئر ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں 2018 میں بننے والی فلم کیدارناتھ میں کام سے کیا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید :

تفریح -