نیب نے اہم ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،بڑی خبر

نیب نے اہم ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،بڑی خبر
نیب نے اہم ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،بڑی خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو(نیب ) لاہورکی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرکے حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کوا رسال کردیا گیا۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018 کولیگی رہنما کیخلاف انکوائری کی منظوری دی اور خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا جس کے بعدتحقیقات جاری ہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ آصف جب 1991میں سینیٹر بنے تو ان کے پاس 3 ہزار مربع گز کا گھر تھا جبکہ 1993میں سابق وفاقی وزیرکے اثاثے 51 لاکھ روپے کے تھے اور2018تک خواجہ آصف کے اثاثے 404 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نے 1987سے2018 تک دو کروڑ 97 لاکھ 17 ہزار روپے تنخواہ لی اور کاروبار سے آٹھ کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار کی آمدن لی۔ لیگی رہنمانے 1987سے2018 تک 21 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار کی آمدن حاصل کی اور 43 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہر کیے۔

ریفرنس کے مطابق سابق وزیر کی اہلیہ نے 1987سے18تک ایک کروڑ 7 لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ لی جبکہ خواجہ آصف کی جانب سے اپنے اہل خانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی گئی ہے،خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وکلا سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا جارہاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -