چین کے شہر ڈونگ گو آن میں کورونا وبا پھوٹنے کا خدشہ
بیجنگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گو آن میں کورونا وبا پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہر میں دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ شہرڈونگ گو آن میں کورونا کی ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ادھر انڈونیشیا میں کورونا کیسز میں تیزی کے باعث کل سے پابندیوں میں دو ہفتوں کیلئے توسیع کر دی گئی ، دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم کرنے اور مذہبی سرگرمیاں بھی روکنے کا حکم دیا گیا۔ برازیل میں کورونا پانچ لاکھ سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے ۔برازیل میں مرنے والوں کی یاد میں ساحل پر سرخ گلاب لگائے گئے ۔