پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت از قبل گرفتاری میں توسیع کردی۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں لیگی رہنما کیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے تمام کیسزکوایک ساتھ سنیں گے، وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھوڑاوقت دیاجائے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لیناچاہتاہوں۔جسٹس لعل جان خٹک نے ریمارکس دیئے کہ کسی سے رائے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزیدسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -