افغانستان میں امن کا قیام کئی ممالک کی ترجیح ہے ، وزیر خارجہ 

افغانستان میں امن کا قیام کئی ممالک کی ترجیح ہے ، وزیر خارجہ 
افغانستان میں امن کا قیام کئی ممالک کی ترجیح ہے ، وزیر خارجہ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی اور خطے کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے مفید نشست رہی ، افغانستان کی اندرونی صورتحال کا اندازہ ہوا جبکہ پاکستان کو اپنا دو ٹوک موقف پیش کرنے کا موقع ملا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ ترکی کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا، قطر اور ویت کے وزرائے خارجہ سے مشرق وسطی کی صورتحال پر بات ہوئی ۔واضح کہہ چکے قیام امن کیلئے دنیا کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کے وزیر خارجہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی ، یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو دورہ برسلز کی دعوت دی ، ترک صدر نے بھی وزیر اعظم کو دورہ ترکی کی دعوت دی ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے خدو خال تیار ہو رہے ہیں ،وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، پاکستان کے کردار کو آج ساری دنیا مثبت نگاہ سے دیکھ رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -