سپریم کورٹ، ٹی ایم اے کندھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت خارج، ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار

سپریم کورٹ، ٹی ایم اے کندھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت خارج، ملزمان احاطہ عدالت ...
سپریم کورٹ، ٹی ایم اے کندھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت خارج، ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے کرپشن میں ملوث تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(ٹی ایم اے )کندھ کوٹ کے تین افسران کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ضمانت خارج ہونے کے بعد تینوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپشن میں ملوث ٹی ایم اے کندھ کوٹ کے تین افسران کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پہلے سے بھاگے ہوئے ہیں اور بھاگنے والے ملزما ن کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی گرفتاری دے رکھا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ یہاں سے گرفتار نہ کروائیں سکھر عدالت میں جاکر گرفتاری دے دیں گے جس پر سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہملزمان پر کرپشن کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ایسے ملزمان کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد خارج کی گئی جس کے بعد تینوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتا ر کر لیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -