فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام عائد کردیا

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام عائد کردیا
 فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان پر بڑا الزام عائد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہے کہ بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی لاکھوں کی لسی پی کر سونے والے فضل الرحمان کا پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا انکی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کئے گئے اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین جس انداز سے وزیراعظم عمران خان نے اجاگر کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی لاکھوں کی لسی پی کر گہری نیند سونے والے فضل الرحمان کا پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا انکی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار منافقت کی علامت فضل الرحمان جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں جعلی راجکماری، کنیزوں اور چیلوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا کردار پوری دنیا تسلیم کرچکی مگر جعلی مولانا اپنی ہی خماری میں مست ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -