مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا، ...
مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے صدر میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم عزیز الرحمان نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اس کی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی۔ ملزم نے تسلیم کیا کہ طابعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ویڈیو بنائی ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہو گیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عزیز نے بیان دی اکہ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی ، مدرسہ کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لئے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین اور مہتتم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاو¿ن شپ ، شیخو پورہ ، فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا ملزم عزیز اور اس کے بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی ،ملزم میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عزیز نے بیان دیا کہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں، بھٹک گیا تھا۔