بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا ...
بلاول بھٹو کا اپنی والدہ کے نامکمل مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام تک ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظرئیے کو پہنچائیں گے، ہم شہید بے نظیر کے نامکمل مشن کی تکمیل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973کے آئین کا دفاع کرنا ہے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو نیا پاکستان بن رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اس پاکستان میں غریب عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے، غیر جمہوری قوتیں آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے تمام صوبوں کو جوڑا،بھٹو شہید کے نظریات پر حملے ہورہے ہیں، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،ہمیں جمہوری جدوجہد کرنے والوں کو ان کی محنت کا پھل دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے، سندھ پر آئینی اور معاشی حملے ہورہے ہیں، سندھ کو اس کے وسائل نہیں دیئے جارہے ہیں، ایک صوبے کو نشانہ بنا کر اس کی ہر سکیم کو ہٹا دیاگیا ، ہم کب تک نا انصافی کو برداشت کریں گے،این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جارہا ہے، کراچی کے لئے ایک ٹریلین دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں غربت بڑھنے کا دعویٰ کرنے والے یاد رکھیں کہ اس سال سندھ میں غربت کم ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بڑھی ہے، ہم نے سندھ میں کسی سے اس کی نوکری نہیں چھینی یا کسی کو بے گھر نہیں کیا، سندھ میں ہماری حکومت جیسے عوام کی خدمت کررہی ہے ایسے عمران خان اور عثمان بزدار بھی نہیں کرسکے، یہاں مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے،کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں بہت کا م ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔سندھ میں سب سے زیادہ کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا گیا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی اور معاشی حقوق کے لئے لڑنا ہوگا ، 60 سال بعدپانی کی سب سے بڑی کمی کاسامناکرناپڑا، پیپلزپارٹی کے احتجاج کی وجہ سے ارساکوپیچھے ہٹناپڑا، وفاقی حکومت کے غلط فیصلوں پر پاکستان سٹیل کے 10 ہزارخاندانوں کوبےروزگاری کاسامناکرناپڑے گا۔