مدرسہ زیادتی کیس، مفتی عزیز الرحمان کے شریک ملزم نے ضمانت کرالی لیکن اس کا کیا کردار تھا؟ خبرآگئی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مدرسے کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کے کیس میں ملزم عزیز الرحمٰن کے شریک ملزم عبداللّٰہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم عبداللّٰہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے پولیس سے 30 جون کے لیے رپورٹ طلب کرلی ہے، ملزم عبداللّٰہ پر زیادتی کا شکار طالبعلم صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز میانوالی سے گرفتار کیے گئے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے تفتیش میں کہا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالبعلم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا۔