کوئٹہ میں انتظامیہ کا اہم اقدام ، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی 

کوئٹہ میں انتظامیہ کا اہم اقدام ، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی 
کوئٹہ میں انتظامیہ کا اہم اقدام ، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی 

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں پہلا 7/24کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیاگیا، ویکسی نیشن سینٹر میں ہفتے کے ساتوں روز 24گھنٹے ویکسی نیشن کی جائے گی ۔

کورونا کے خلاف جنگ میں صوبے اور ریاستیں وفاق کے شانہ بشانہ ہیں ، اسی سلسلے میں کوئٹہ میں بھی پہلے ہفتے کے ساتوں روز اور دن کے چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا ویکسین مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں کورونا کے ساتھ ساتھ نومولود بچوں کو 11بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی ویکسین کی سہولت موجود ہے ۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی ا و سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار341، خیبرپختونخوا چار ہزار 269، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -بلوچستان -