اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جو ٹک ٹاکر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوز پر بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر مختلف پنجابی گیت بھی لگائے۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو کہ کوٹ سٹائل گِرے رنگ کا جوڑا تھا۔حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -