شہباز شریف کی طلبی، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او کو خط لکھ دیا

شہباز شریف کی طلبی، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او کو خط ...
شہباز شریف کی طلبی، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او کو خط لکھ دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی شوگر سیکنڈل میں طلبی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی سی پی او کو خط لکھ دیا گیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف،حمزہ شہبازکیخلاف شوگر سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات چل رہی ہیں،شہبازشریف کوکل جبکہ حمزہ شہبازکو 24 جون کوطلب کیاگیاہے۔

طلبی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے ایف آئی اے آفس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -