شہزاد اکبر گزشتہ ہفتے ایف آئی اے میں آئے اور شہباز شریف ، حمزہ کیلئے سوالنامے تیار کئے ، عطا تارڑ کا دعویٰ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر گزشتہ ہفتے ایف آئی اے میں آئے اور شہباز شریف ، حمزہ شہباز کیلئے سوالنامے تیار کئے ۔
سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے ،ہم تمام سوالوں کا جواب دے چکے ہیں ۔
عطا تارڑ نے شہبا ز شریف اور حمزہ کے خلاف کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران ا یف آئی اے میں طلب کرنے کا کیا جواز ہے، اگر نومبر میں ایف آئی آر کاتی تھی تو اس وقت گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی ، نیب میں کال آف نوٹس ہوتا ہے ، ایف آئی اے میں نہیں ہوتا۔