ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کاکیس 23 جون کوزیربحث آئے گا

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کاکیس 23 جون کوزیربحث آئے گا
ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کاکیس 23 جون کوزیربحث آئے گا

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کااجلاس آج سے فرانسیسی دارالحکومت میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کاکیس 23 جون کوزیربحث آئے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام 27 اہداف پرپیشرفت کی ہے اور ایف اے ٹی ایف پاکستان اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہے،پاکستان نے فروری 2020 تک 14 اہداف حاصل کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 اہداف پرپیشرفت کی رپورٹ 15 جون کوجمع کرائی تھی اور پاکستان نے انسدادمنی لانڈرنگ کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

مزید :

قومی -