پختونخوامیپ کے رہنماءعثمان کاکڑ انتقال کرگئے

پختونخوامیپ کے رہنماءعثمان کاکڑ انتقال کرگئے
پختونخوامیپ کے رہنماءعثمان کاکڑ انتقال کرگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پختونخواہ میپ کے سینئر رہنما ءاور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ اتنقال کرگئے جس کی تصدیق ان کی پارٹی نے بھی کردی۔

سیکریٹری اطلاعات رضامحمد رضا نے بتایاکہ وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ادھر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی ،ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

یاد رہے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکو جمعرات کے روز برین ہیمرج ہوا اور وہ اپنے گھرمیں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں نجی ہسپتال میں آپریشن کئے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کو سر پر گہری چوٹ لگی تھی ، ان کا آپریشن کیا گیا، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہوش میں آجائیں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -