طارق ملک کو بطور چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

طارق ملک کو بطور چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
طارق ملک کو بطور چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طارق ملک کو بطور چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) تعینات کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے طارق ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی نوٹیفکیشن نادرا آرڈیننس 2002کے تحت کیا گیا ہے۔ طارق ملک کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی۔وفاقی حکومت نے آٹھ جون کو طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ طارق ملک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی نادرا کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔