مسلم لیگ ن معیشت میں 1455ارب روپے کی بارودی سرنگیں لگا کر گئی ، عمر ایوب

مسلم لیگ ن معیشت میں 1455ارب روپے کی بارودی سرنگیں لگا کر گئی ، عمر ایوب
مسلم لیگ ن معیشت میں 1455ارب روپے کی بارودی سرنگیں لگا کر گئی ، عمر ایوب

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقاریر کر کے گئے مگر درست حقائق بیان نہیں کئے ،انتخابات سے قبل معیشت آکسیجن پر تھے ۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ ایسے معاہدے کر کے گئے کہ بجلی خریدیں نہ خریدیں ادائیگی کرنا ہوگی ، ان کے غلط معاہدوں کے باعث پیسے دینا پڑ رہے ہیں ، فیول چارجز کے 62ارب روپے کہیں اور لگا دیے گئے ہیں ، ایک دو لاکھ کے نہیں اربوں روپے کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، 62ارب روپے تو ان کے ایک دو سی سی کے ٹیکے ہیں ، یہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر نہیں گئے تو کیا کر کے گئے ہیں ۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو چار ہزار ارب روپے کا فائدہ دے رہے ہیں ۔ گزشتہ حکومت نے ایل این جی کو پٹرولیم مصنوعات قرار دے دیا، اس اقدام سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا ، یہ لوگ کھا کر ڈکارتے بھی نہیں ۔ یہ لوگ سب کچھ ہڑپ کر لیں اور کہتے ہیں ہم سے پوچھیں بھی نہ ۔ ن لیگ کی حکومت نے 23 ارب ڈالرز تنور میں جھونک دیے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو دلدل میں پھنسانے والے کہتے ہیں ماضی کی بات نہیں کریں ۔

مزید :

الیکشن -قومی اسمبلی -