اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے صبور علی کو بلاک کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی دلچسپ

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے صبور علی کو بلاک کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی دلچسپ
اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے صبور علی کو بلاک کر دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی دلچسپ
سورس: Instagram/kinzahashmi

  

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ اور اپنی دوست صبور علی کو روزانہ رات کو بلاک کرکے سوتی ہیں، یاد رہے کہ دونوں اچھی دوست اور پڑوسن بھی ہیں۔ 

 ایک ویب شو میں کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میری صبح کی روٹین کچھ اس طرح سے ہے کہ میں شوٹ پر جانے سے صرف 15 منٹ پہلے اٹھتی ہوں اور اسی دوران جلدی جلدی تیار ہوکر شوٹ پر پہنچ جاتی ہوں لیکن صبور صبح سات، آٹھ بجے اٹھنے کی عادی ہے اور جب دل کرے ، وہ کال کردیتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ صبور کی جب صبح صبح پہلی بار کال آئی تو میں نے یہ سوچ کر کال ریسیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہو لیکن کال ریسیو کرنے کے بعد صبور نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہوں، چلو ناشتہ کرنے جاتے ہیں، میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا یہی سب جبچار سے پانچ بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاﺅں تو مجھے نیند نہیں آتی۔

مزید :

تفریح -