سکھر،مال گاڑی کی زد میں آ کر دو بچے جاں بحق،دو زخمی ہوگئے 

سکھر،مال گاڑی کی زد میں آ کر دو بچے جاں بحق،دو زخمی ہوگئے 
سکھر،مال گاڑی کی زد میں آ کر دو بچے جاں بحق،دو زخمی ہوگئے 

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )روہڑ ی اور پنو عاقل کے درمیان منڈودیر سٹیشن پر مال گاڑی کی زد میں آ کر دوبچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔چاروں بچے مویشی چرانے والے تھے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے پنجاب جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عبدالحمید اورفخر چوہا ن کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ثنا اللہ چوہان اور امان اللہ چوہان حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد گھر منتقل کردی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں ان کے گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیااور حادثے کے بعد سارے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -