وزیر توانائی حماد اظہر کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر توانائی حماد اظہر کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ...
وزیر توانائی حماد اظہر کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانا ئی حماد اظہر سے امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حماد اظہرنے امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، بجلی کی تقسیم اورترسیل کے شعبہ میں 800 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں 4000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامورکی جانب سے متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار پر پاکستانی حکومتی کوششوں کی تعریف کی گئی اور ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے شعبہ توانائی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔