گوجرانوالہ میں بھی پنڈ ریسٹورنٹ کی برانچ کا افتتاح ہوگیا

گوجرانوالہ میں بھی پنڈ ریسٹورنٹ کی برانچ کا افتتاح ہوگیا
گوجرانوالہ میں بھی پنڈ ریسٹورنٹ کی برانچ کا افتتاح ہوگیا

  

گوجرانوالہ (پروموشنل ریلیز ) پہلوانوں کے شہر  میں پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کاشاندار افتتاح کردیا گیا،  افتتاحی تقریب سی ای او شعیب افضل ملک،ایم ڈی غلام مرتضی ربانی،عمادبن شبیر سمیت دیگرسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل پنڈ ریسورنٹ کی دو برانچیں لاہور اور تیسری برانچ کالا شاہ کاکو میں واقع ہیں۔

 افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا کہ کھابوں کے شہر میں نئے کھانے متعارف کروانا بڑے دل کی بات ہے، یہاں پر دیسی کھانے لوگوں کے ذوق کے مطابق متعارف کروائے ہیں، ہماری سپیشیلٹی پیار و محبت ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹرغلام مرتضی ربانی کا کہنا تھا پنڈ کی پہلی برانچیں عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ اسی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید تین اور برانچز کھولی جائیں گی۔ گوجرانوالہ کے لوگ کھانے کے شوقین ہیں۔ ایچ آر منیجر سلمان ضیا کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پنڈکی چوتھی برانچ گجرانوالہ میں کھلی۔ یہ کھانوں کے شوقین لوگوں کے لئے بہترین جگہ ہے۔شہری دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -