پاکستان کی مریخ تک چلی جانیوالی ترقی حکومتی وزراءکے سوا کسی کو نظر نہیں آرہی ، عظمیٰ بخاری 

پاکستان کی مریخ تک چلی جانیوالی ترقی حکومتی وزراءکے سوا کسی کو نظر نہیں آرہی ...
پاکستان کی مریخ تک چلی جانیوالی ترقی حکومتی وزراءکے سوا کسی کو نظر نہیں آرہی ، عظمیٰ بخاری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہراسمبلی میں بجٹ پیش کیے جارہے ہیں اور پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ، عام آدمی کا اس ترقی سے کوئی لینادینا نہیں ہے ، جہاں ایک طرف بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بات کی جارہی ہے وہیں بجٹ سے پہلے پیٹرول مہنگا کرکے عوام کو انعام دیاگیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -