ناک آؤٹ مرحلہ، ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، میچ کا ٹاس ہوگیا
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جونسن چارلز،سہیل تنویر، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان ،خوشدل شاہ اور مزربانی شامل ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، عثمان خواجہ، کولن منرو، افتخار احمد، آصف علی، حسن علی، حسین طلعت، محمد وسیم،محمد اخلاق، عاکف جاوید اور فہیم اشرف شامل ہیں۔