نیسلے پاکستان، خیبر پختونخوا ہ محکمہ سیاحت اور عالمی بینک نے ٹریک(TREK) کمیونیکشن مہم کا آغاز کردیا 

نیسلے پاکستان، خیبر پختونخوا ہ محکمہ سیاحت اور عالمی بینک نے ٹریک(TREK) ...
نیسلے پاکستان، خیبر پختونخوا ہ محکمہ سیاحت اور عالمی بینک نے ٹریک(TREK) کمیونیکشن مہم کا آغاز کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) نیسلے پاکستان نے خیبر پختونخواہ حکومت کے اشتراک سے خطے میں ذمہ دار سیاحت کے فروغ کیلئے نتھیاگلی میں TREK کمیونیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جی ڈی اے ، نیسلے ، KITE عالمی بینک اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ٹریک ( TREK) کے تحت گلیات میں ذمہ دار اورپائیدار سیاحت کے فروغ کےلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے جس پھل دار درختوں کی شجر کاری مہم، کچرے کے خلاف مہم، دوبارہ قابل استعمال کاٹن بیگز اور ملک بھر میں آگاہی مہمات شامل ہیں۔
اس سے قبل دسمبر2020 میں وزیرا عظم عمران خان نےTREK کے لوگوکی نقاب کشائی کی جو خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ (KITE) منصوبہ کا حصہ ہے اور جسے وفاقی حکومت کے 2020 کے اہم اہداف کے حصول کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثامر شدید، سی ای او نیسلے پاکستان نے کہا”نیسلے کا وژن ہے ہماری پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو نہ زمین اور نہ سمندروں میں ٹھکانے لگایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے 2025 تک پلاسٹک پیکیجنگ کو 100 فیصد دوبار ہ قابل استعمال بنانے یا ری سائیکل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔  ذمہ دار سیاحت کے فروغ کیلئے یہ شراکت داری ہمارے لئے باعث خوشی ہے، ہم ماحول کو صا ف ستھرا رکھنے  کی سوچ اور رویے پید ا کر کے مستقبل کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ "
توصیف خالد،پروجیکٹ ڈائریکٹرKITEنے کہا”TREK   خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ (KITE) منصوبہ کا حصہ ہے جس پر عالمی بینک اور نیسلے پاکستان کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ “
 انہوں نے کہا”TREK کے تحت سرگرمیوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے اکیوپمنٹ، سیاحوں کیلئے آگاہی مہم جسے شروع کیا جائے گا، انفارمیشن بورڈ کی تنصیب  اورکچرے کو اکھٹا کرنے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مقامی کمیونٹیز کو تربیت دینے  کے علاوہ KITEکے تحت سیاحوں کی سہولت کیلئے آرام گاہ کی فراہمی شامل  ہے“
 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، کرن افضل، سنیئر پرائیویٹ سیکٹرسپیشلسٹ  ورلڈ بینک گروپ، پاکستان نے بتایا ”اس مہم سے TREK پر عمل درآمد کے اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں  اور ہمیں توقع ہے کہ ملک بھرسے ذمہ دار سیاحت کے فروغ کیلئے اور لوگ بھی اپنا کردار ادا کریں گے“


نیسلے پاکستان کا TREK کیلئے عزم دوستونوں پر مشتمل ہے  ایکبڑے پیمانے پر آگاہی مہم جو کچرے کے پھیلاؤ کو کم کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ری سائیکل پر توجہ مرکو ز کرتا ہے   اور دوسرا کمیونٹی کو مصروف عمل کرنے کا پلان جس میں وہ سرگرمیاں شامل ہیں جو کچرے، آلودگی اور جنگلی حیات کے خاتمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیں گی۔ 


شراکت داروں نے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں سیاحت کے شعبے کے کردار کا اجاگر کیا اور   شاہ راہوں کے ذریعے رسائی کو بہتر بنانے، ریسکیو سروسز اور سیاحتی زونز کے قیام کی   منصوبہ بندی  کے ذریعے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کو سراہا۔
 

مزید :

ماحولیات -