اپنی شادی میں بن بلائی مہمان قرار دینے کے بعد یاسر حسین نے نوشین شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اپنی شادی میں بن بلائی مہمان قرار دینے کے بعد یاسر حسین نے نوشین شاہ کی ...
اپنی شادی میں بن بلائی مہمان قرار دینے کے بعد یاسر حسین نے نوشین شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر حسین نے پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کو کمال کی اداکارہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے یاسر حسین سے بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ اور نوشین شاہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا تو یاسر حسین نے نوشین شاہ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو ترجیح دینی چاہیے، نوشین شاہ کمال کی اداکارہ ہیں لیکن انہیں ان کے ٹیلنٹ کے مطابق اچھے کردار آفر نہیں کیے جاتے۔ نوشین شاہ کو ان کے مطابق کردار ملنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائی مہمان تھیں۔ یہ بیان سامنے آنے کے بعد دونوں میں سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی تھی تاہم بعد ازاں پروگرام کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا تھا کہ یہ پلانٹڈ سوال تھا جو یاسر حسین نے خود پوچھنے کیلئے کہا تھا۔

مزید :

تفریح -