قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشیمری نوجوان شہید ہوگئے

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشیمری نوجوان شہید ہوگئے
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشیمری نوجوان شہید ہوگئے

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے تین  کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔تین نوجوانوں کی شہادت پر  احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -