نوجوان کی محبوبہ کے گھر بچے کی پیدائش لیکن دراصل یہ اس کا ’بیٹا‘نہیں بلکہ ’چچا‘ نکلا،انتہائی شرمناک کہانی سامنے آگئی
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) بے وفائی کے واقعات بہت سے مردوخواتین کے ساتھ پیش آتے ہوں گے مگر اس امریکی شخص کے ساتھ اس کی گرل فرینڈ نے جس نوعیت کی بے وفائی کر ڈالی، اس پر آپ بھی اس آدمی کے ساتھ اظہار ہمدری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کی گرل فرینڈ نے اس کے دادا کے ساتھ ہی تعلقات استوار کر لیے اور دادا کے بچے کو جنم دے ڈالا۔ یہ آدمی کئی سالوں تک جس بچے کو اپنا بیٹا سمجھتا رہا، اب اس انکشاف نے اس کے پیروں تلے زمین نکال دی کہ وہ حقیقت میں اس کا ”بیٹا“ نہیں بلکہ ”چچا “ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس آدمی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @stacks1400پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنے گرل فرینڈ کی بے وفائی کی اس واردات کے متعلق بتاتا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ میں اور میری گرل فرینڈ میرے دادا کے ساتھ رہ رہے تھے۔ گزشتہ دنوں مجھے اپنی گرل فرینڈ کا فون کھلا مل گیا جس میں میری گرل فرینڈ اور میرے دادا کی چیٹنگ اور قابل اعتراض تصاویر موجود تھیں۔ ان کی چیٹنگ سے مجھے یہ علم بھی ہوا کہ میرا بیٹا درحقیقت میرے دادا کا بیٹا اور میرا چچا تھا۔ “ رپورٹ کے مطابق اس آدمی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 1کروڑ 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔