’پاکستان اور بھارت کےایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونے پر خوشی ہو گی ‘ وزیراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونے پر خوشی ہو گی ۔امریکی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ برصغیر میں 1.4 ارب کی آبادی ہے جو کشمیر کے تنازع کی وجہ سے یرغمال بنی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وہاں استصواب رائے ہونا چاہیے، اگر امریکہ چاہے تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کے لیے ہے، یہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں ہے، میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، مجھے پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونے پر خوشی ہوگی، کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا تو ان ہتھیاروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔چین میں ایغور مسلمانوں پر مظالم سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی حکومت کے مطابق ایسا نہیں ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، مغربی دنیا میں کشمیر کو کیوں نظرانداز کیا جاتا ہے۔