ڈیم فنڈ سے متعلق ایک عرصے بعد خبرآگئی، ایسا انکشاف کہ پاکستانی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں

ڈیم فنڈ سے متعلق ایک عرصے بعد خبرآگئی، ایسا انکشاف کہ پاکستانی ایک دوسرے کا ...
ڈیم فنڈ سے متعلق ایک عرصے بعد خبرآگئی، ایسا انکشاف کہ پاکستانی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم چندے کی مہم مندی کا شکار ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 2018ءمیں یہ مہم شروع کی گئی تھی اور اس وقت وزیراعظم عمران خان اور اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس مہم میں ذاتی دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے لوگوں نے کافی چندہ دیا مگر اب یہ مہم ایک طرح سے لاوارث ہو چکی ہے اور کوئی اس کا نام بھی نہیں لیتا لہٰذا لوگوں کی اس میں دلچسپی بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔
ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مہم میں آخری بار 1ہزار روپے کا چندہ دبئی میں مقیم کسی عمران شاہد نامی شخص نے 8مارچ کو دیا تھا۔ اسی طرح رواں سال میں اب تک صرف 11ہزار 100روپے اس مہم کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک اس مہم کے تحت مجموعی طور پر 12ارب 93کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ مہم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شروع کی تھی اور سب سے پہلے اپنی طرف سے اس میں 10لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ بعد ازاں حکومت بھی اس مہم میں شامل ہو گئی تھی۔