بحث میں کسی سے جان خلاصی کا نفسیاتی طریقہ سامنے آگیا

بحث میں کسی سے جان خلاصی کا نفسیاتی طریقہ سامنے آگیا
بحث میں کسی سے جان خلاصی کا نفسیاتی طریقہ سامنے آگیا
سورس: Tiktok/k.wamp

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے کسی ایسے شخص کے ساتھ آپ کی بحث چھڑ جاتی ہے کہ جس سے جان چھڑانا آپ کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آپ کے پاس غصے میں آنے یا بحث ادھوری چھوڑ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ تاہم اب ایک مینٹل ہیلتھ کوچ نے ایسی صورتحال سے نکلنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق اس ماہر کا نام کیریزا ویمپلر ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں ایسا طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرکے آپ دوسرے شخص کو بحث ختم کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں اور خود بحث سے دستبردار ہونے کی خفت سے بچ سکتے ہیں۔

کیریزا نے بتایا کہ ”آپ جس بحث سے نکلنا چاہتے ہیں اس میں آپ باری باری اپنے مخاطب کی بائیں آنکھ، دائیں آنکھ اور ماتھے کے درمیان میں دیکھنا شروع کر دیں۔ ماتھے کے درمیان میں دیکھنا ایک ایسا نفسیاتی حربہ ہے جو دوسرے شخص کو یہ سمجھنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ اب اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اوراسے بحث ختم کر دینی چاہیے۔ چنانچہ اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو بحث ختم کرنے کے لیے کوئی جواز نہیں تراشنا پڑے گا بلکہ وہ شخص خود بحث ختم کر دے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -