کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی مہنگی اور خطرناک چیز مل گئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی مہنگی اور خطرناک چیز مل گئی کہ فوری گرفتار ...
کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی مہنگی اور خطرناک چیز مل گئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے جناح ایئر پورٹ سے ایک مسافر گلف ایئر ویز کی پرواز جی ایف 753 سے بحرین جا رہا تھا۔ سامان کی تلاشی کے دوران اس سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق مسافر نے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام ہیروئن بیگ کے سائیڈ وال میں چھپا رکھی تھی۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -