نومنتخب ایرانی صدر نے امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کردی

نومنتخب ایرانی صدر نے امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کردی
نومنتخب ایرانی صدر نے امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کردی

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے نومنتخب صدر ابراہیمی رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ‏نہیں کریں گے۔

اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  ایران سعودی عرب سمیت پڑوسی ‏ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ایران دنیا سے بھی بات چیت چاہتا ہے لیکن میں ‏بذات خود جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔ امریکہ  کو 2015 کے جوہری معاہدے پر ‏واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے اسے پورا کرنا ہوگا۔یورپ کو  امریکی دباؤ سے متاثر ‏نہیں ہونا چاہیے اور جوہری ڈیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔

انکا کہنا تھا کہ  امریکہ  کو ایران پر عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی جوہری ‏ڈیل میں واپس آنا ہوگا اور کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، امریکہ کو پوری دنیا کو جواب دینا ہو ‏گا اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی ہوگی اور تمام ظالمانہ پابندیوں کو اس نے ایرن پر عائد کی ہیں ‏ختم کرنا ہوں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -