لاہور بورڈ نے 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

لاہور بورڈ نے 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
لاہور بورڈ نے 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور بورڈ نے اعلان کیا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے،امتحان میں ایک لاکھ 88 ہزار752 امیدوار شرکت کریں گے۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق انٹرپارٹ 2 کے امتحانات میں پہلا پرچہ شماریات کا ہوگا، طلبا وطالبات کو جلد رول نمبر سلپ بھی جاری کردی جائےگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -