ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کیا پلان بنایا تھا؟ مین آف دی میچ سہیل تنویر نے سب بتادیا

ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کیا پلان بنایا تھا؟ ...
ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کیا پلان بنایا تھا؟ مین آف دی میچ سہیل تنویر نے سب بتادیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پچ میں سلو ڈلیوریز کا فائدہ ہورہا تھا ،زیادہ سے زیادہ سلو گیندیں کرنے کی کوشش کی،جس کا فائدہ ملا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کولن منرو ان فارم بلے باز ہیں،ان کی وکٹ جلدی ملنے سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔بولنگ یونٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی جس  کی وجہ سے میچ جیتے۔فائنل میچ میں بھی اپنی کارکردگی کو دوہرانے  کی کوشش کریں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -