آسٹریا میں کورونا ’گرین پاس‘ اتوار سے فعال ہو گا

آسٹریا میں کورونا ’گرین پاس‘ اتوار سے فعال ہو گا
آسٹریا میں کورونا ’گرین پاس‘ اتوار سے فعال ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں اتوار سے کورونا ’گرین پاس‘ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ صرف مئی میں ایک لاکھ 70ہزار لوگوں نے رجسٹریشن کرائی تھی ۔ موبائل فون کے دستخط رکھنے والے افراد کے لئے "گرین پاسپورٹ" حاصل کرنا آسان ہے جو یکم جولائی سے یورپی یونین کے اندر کیو آر کوڈ کے ساتھ سفر کو محفوظ بنانے کے قابل بنائے گا۔ موبائل فون کے دستخط کے بغیر آسٹریا کے باشندوں کو فی الحال میونسپل آفس ضلعی انتظامیہ (مجسٹریٹ)کے پاس جانا ہے اور کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کا پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔