وزیراعظم نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

وزیراعظم نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا
وزیراعظم نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے جولائی کے مہینے میں برطانیہ کا دورہ کرنا تھا،تاہم  دونوں حکومتوں کےدرمیان وزیراعظم کےدورے کےشیڈول پراتفاق نہ ہوسکا۔وزیراعظم دورہ برطانیہ کےدوران زیادہ سرگرمیوں کےخواہاں ہیں۔ تاہم کورونا صورتحال کےپیش نظر برطانوی حکومت دورے کو کرکٹ میچ اوربورس جانسن سےملاقات تک محدودرکھنا چاہتی تھی۔جس کے باعث اب اس دورے کو ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کی نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -