سکھر میں ٹرین حادثہ، دو بچے جاں بحق، دو زخمی

سکھر میں ٹرین حادثہ، دو بچے جاں بحق، دو زخمی
سکھر میں ٹرین حادثہ، دو بچے جاں بحق، دو زخمی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) روہڑی کے قریب مال گاڑی کی زد میں آکر دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منڈو ڈیرو ریلوے سٹیشن کے مقام پر مویشی چرانے والے چار بچے آرام کیلئے ٹریک پر بیٹھے تھے کہ اسی دوران پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی زد میں آکر دو بچے عبدالفتح چوہان اور عبدالحمید جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔