سردار صغیر چغتائی اعلیٰ کردار کی حامل مدبر شخصیت تھے : پیر علی رضا بخاری

سردار صغیر چغتائی اعلیٰ کردار کی حامل مدبر شخصیت تھے : پیر علی رضا بخاری
سردار صغیر چغتائی اعلیٰ کردار کی حامل مدبر شخصیت تھے : پیر علی رضا بخاری

  

حویلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی اعلی کردار کی حامل مدبر شخصیت تھے ان میں عاجزی ، انکساری اور انسانیت کی خدمت کا درد تھا ، اسمبلءمیں ہماری پانچ سال کی رفاقت اور دوستی کا رشتہ کبھی نہ بھولنے والا ہے ، ان کے بچھڑ جانے کا دلی صدمہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان کے ذریعے کیا ، پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ سردار صغیر چغتائی کے خاندان کے دکھ کو پورا خطہ محسوس کر رہا ہے ، صغیر چغتائی کے والد گرامی اور سردار تنویر الیاس خان ، احمد صغیرچغتائی و دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ رب العزت مرحوم اور ان کے رفقا شہدا کو بلند درجات عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -