پاکستان اور آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں: آرمی چیف

پاکستان اور آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں: آرمی چیف
پاکستان اور آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں: آرمی چیف

  

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے جہاں ان کی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی آذربائیجان کے صدرسے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر دفاع بھی موجود تھے۔ اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہبی ،ثقافتی اورتاریخی اقدار پرقائم ہیں۔

مزید :

قومی -