ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہو رہے ہیں ان شاءاللہ آج کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ آج گھر میں بھی ایک ٹینشن کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ان شاءاللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ایک اہم معاملے سے نکل جانے کی خبر مل سکتی ہے اور جو بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں وہ بھی ان شاءاللہ آج شام تک اس سے نکل جائیں گے، اچھا دن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت گھر میں جو مسئلہ چل رہا ہے، اس کا حل نکل آئے گا۔ جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں وہ ایک دو دن میں اچھی خبر سن لیں گے۔ آج کا دن مالی حوالے سے اچھا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری میں تبدیلی کا امکان، بعض افراد اپنے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ کر لیں گے۔ آج کا دن آپ کو کسی بڑی مشکل سے نکالنے میں غیبی امداد دے گا اور کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کیوں کافی دنوں سے بلاوجہ کی پریشانی سر پر سوار کی ہوئی ہے۔ اس وقت آپ کی صرف صحت کا مسئلہ نظر آتا ہے۔ باقی سب کچھ ٹھیک ہے آپ بس اپنے روزگار پر خصوصی توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج شام تک انتظار کر لیں۔ جو ستارہ مشکل دے رہا تھا وہ آج زائچے سے نکل جائے گا اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن ابھی اپنے معاملات کو بالکل راز میں رکھ کر چلائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن آپ کی بحکم اللہ ایک مشکل کو ختم کرکے آپ کے کاموں میں آسانی دے گا اور اولاد کے حوالی سے بھی اب فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ رشتہ وغیرہ کی بندش ٹوٹ گئی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس مقصد کی تلاش ہے۔ ممکن ہے کہ وہ آج آپ کے سامنے ہو اور آج عرصہ دراز کے بعد ایک مرتبہ پھر سخت بڑے شاندار انداز سے ساتھ دے رہی ہے۔ اس کی قدر کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ آج کل کسی کی باتوں میں آکر غلط راستے پر چل رہے ہیں اور اپنے ہاتھوں اپنا نقصان کر رہے ہیں باز آ جائیں اور ہو سکے تو توبہ کریں اور فوری واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں سے امید نہ تھی وہ بھی مخالفت کر سکتے ہیں اور آپ کی پریشانی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ اپنے گھر سب پہلے دیکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بس خود کو سیدھے اور صاف راستے پر چلائیں۔ مشکلات آپ سے دور رہیں گے جو لوگ کسی بھی ایسی شکل میں تھے جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں تو وہ اب اپنے لئے اچھی خبر سن لیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں اور اپنی نظر اتارنے کا بھی۔ چند دن ایسے ہی چلیں اور جو بھی بڑے فیصلے لینے ہیں۔ اس کے لئے ابھی انتظار کرنا زیادہ بہتر رہے گا، خیال کریں۔