عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نے اتحادی حکومت کی طرف سے منظور کردہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم  اِسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم ملک کی توہین ہے، ترامیم منظور کرنے والوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیے، اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو انصاف کی حکمرانی ضروری ہے، جس ملک میں انصاف نہیں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا، جب تک ملک میں بڑے بڑے مجرموں کوقانون کےنیچے نہیں لاتے، ملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔

 
 
عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا ہے وہ ملک کے ساتھ مذاق تھا، توہین کی گئی، نیب ترامیم پاس کرنے والوں کو بے شرمی پر جیل میں ڈال دینا چاہیے، شہباز شریف اوران کے بچوں پر 24ارب روپے کےکیسز ہیں،قانون اجتماعی ہوتا ہے، انفرادی نہیں، اومنی گروپ آصف زرداری سے متعلق تھا ، میری آمدنی اگر 100 روپے ہے اور اثاثے 200 روپے ہیں تو مجھے بتانا پڑے گا، دنیا میں وائٹ کالر کرائم  پکڑنا بہت مشکل ہے۔

مزید :

قومی -