' کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے،شاہد آفریدی کا بیان

' کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ...
' کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے،شاہد آفریدی کا بیان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طویل ونڈو کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) بھی شیڈول نمایاں طور پر متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کی عالمی مارکیٹ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کھیل پر حاوی ہورہا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پر نظر آئیں گے۔قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارب 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔

مزید :

کھیل -