شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کو   ٹوئٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی 

شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کو   ٹوئٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی 
شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کو   ٹوئٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی 

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر کےبورڈ  نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ شیئر ہولڈرز نے 44 ارب ڈالر میں کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اگرچہ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتیں ایلون مسک کی تجویز کردہ قیمت سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کو آگے بڑھائیں گے۔  منگل کے روز قطر اکنامک فورم کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے تصدیق کی کہ ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے ڈیل کی منظوری دے دی ہے ۔

ٹوئٹر کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ایک خط جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ متفقہ طور پر یہ تجویز دیتا ہے کہ کمیشن اس ڈیل کی منظوری دے کیونکہ شیئر ہولڈرز بھی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔  اگر یہ ڈیل فوری طور پر مکمل ہوجاتی ہے تو کمپنی کو ایک شیئر پر 15.22 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -