سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات، اپنی کتاب ’’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘‘پیش کی

سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات، اپنی کتاب ...
سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات، اپنی کتاب ’’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘‘پیش کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر) ممتاز سینئر صحافی اور اُردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ جناب الطاف حسن قریشی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اپنی تازہ ترین کتاب ’’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘‘ گورنر پنجاب کو تحفتاً پیش کی۔  اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی طرف سے دیا ہوا تحفہ میری زندگی کا اثاثہ اور اعزاز ہے۔ آپ نے تحریک پاکستان اور تکمیل پاکستان میں جو شاندار کردار ادا کیا وہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ مشرقی پاکستان ہمارا قومی سرمایہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ ’’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘‘ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز اور لائبریریز میں دستیاب ہو۔ تاکہ نئی نسل خصوصاً طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام پڑھیں اور اس پر تحقیقی مقالہ جات لکھیں۔ اس موقع پر قلم فاؤنڈیشن کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالستار عاصم، ایقان حسن قریشی اور اُردو ڈائجسٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر طیب اعجاز قریشی بھی موجود تھے۔