عرفان صدیقی کی 2017 کے بعد جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید

عرفان صدیقی کی 2017 کے بعد جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید
عرفان صدیقی کی 2017 کے بعد جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) نے 2017 ءکے بعد سابق آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ اور صدر( ن) لیگ نوازشریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کردی۔

(ن )لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی مصدقہ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017ء کے بعد سے آج تک جنرل قمر جاوید  باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ 7  برسوں میں نوازشریف اور  قمر جاوید باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -